دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون نے 118 ویں سالگرہ منائی

Published On 03 January,2021 04:27 pm

ٹوکیو: (دنیا مانیٹرنگ) دنیا کی معمر ترین خاتون کانی تناکا نے جاپان کے شہر فوکوکا میں 118 ویں سالگرہ منائی۔

2 جنوری 1903ء کو پیدا ہونیوالی تناکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ 2019ء میں دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا تھا، تب ان کی عمر 116 سال تھی۔

تناکا فوکوکا شہر کے نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں۔ ان کی سالگرہ میں نرسنگ ہوم کے تمام مکین شریک ہوئے۔ نرسنگ ہوم کی انتظامیہ کے مطابق تناکا کو خوب بھوک لگتی ہے، چاکلیٹ کھانے اور کوک پینے کی شوقین ہیں۔

تناکا نے لذیذ کھانوں اور مطالعے کو اپنی طویل العمری کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 120 سال کی عمر تک جینا چاہتی ہیں۔
 

Advertisement