یکم جنوری کو اڑان بھرنے والا طیارہ 31 دسمبر کو لینڈ کرگیا

Published On 02 January,2021 09:19 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایک طیارے کے مسافر 2021 میں پرواز کرنے کے بعد واپس 2020 میں پہنچ گئے اور 2 بار نیو ایئرنائٹ کا جشن منایا۔

بحر الکاہل کے علاقے مائیکرونیشیا میں ایک جزیرے گوام سے مسافر طیارے نے یکم جنوری کی رات 12 بج کر 2 منٹ پر اڑان بھری اور اس وقت نئے سال کا آغاز ہوچکا تھا تاہم یہ پرواز 31 دسمبر 2020 کی شام 7 بج کر 20 منٹ پر امریکی ریاست ہونولولو پہنچ گئی کیونکہ گوام اور ہونولولو کے وقت میں 20 گھنٹے کا فرق ہے۔

اس طرح 10 گھنٹے کی مسافت والی یہ پرواز 2021 سے چھلانگ لگا کر ایک بار پھر 2020 کے سال میں چلی گئی۔
 

Advertisement