سماجی دوری میں مدد فراہم کرنے والا انوکھا سویٹر

سماجی دوری میں مدد فراہم کرنے والا انوکھا سویٹر

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 کے عہد کا یہ منفرد سویٹر اس وقت ایک الارم بجانے لگتا ہے جب دیگر افراد آپ سے 6 فٹ سے کم دوری پر آجاتے ہیں۔ویسے تو یہ کمپنی ہوم سکیورٹی سسٹمز تیار کرتی ہے تاہم اس کی جانب سے اس سویٹر کا عملی پروٹوٹائپ تیار کیا گیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق  اپنے خاندان کو یاد دلائیں کہ آپ ان کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں، مگر یہ مسرت 6 فٹ کے فاصلے سے ہونی چاہیے ۔

ویڈیو میں ایک شخص کو ماسک اور سویٹر پہنے دکھایا گیا ہے اور جب دیگر افراد اس کی جانب بڑھتے ہیں تو ایل ای ڈی لائٹس جگمگانے اور الارم بجنے لگتا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ سویٹر لوگوں کو یہ یاد دلانے کیلئے ہے کہ ابھی وبا کا خاتمہ نہیں ہوا۔