شادی کیلئے ہاں کہنے والی خاتون پہاڑی سے نیچے جاگری

Published On 03 January,2021 12:28 pm

ویانا:(روزنامہ دناp) لوگ شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے بہت جتن کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی منفرد نظر آنے کی اس دوڑ میں نقصان بھی اٹھانا پڑ جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں ایک خاتون شادی کیلئے ہاں کہنے کے بعد ایک پہاڑ کی چوٹی سے 650 فٹ نیچے کھائی میں جا گری ، نیچے نرم برف تہہ ہونے کی وجہ سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم ہاں سننے والے لڑکے نے اسے بچانے کیلئے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تو اس پاؤں پھسل گیا ۔

نوجوان نے اپنا آپ سنبھالنے کی خوب کوشش کی تاہم وہ 50 فٹ نیچے گرا جہاں ایک پتھر پر ہاتھ کی مضبوط گرفت آنے کے باعث وہ مزید نیچے گرنے بچ گیا لیکن اس دوران اس کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ لگ گئی،ان دونوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیوکیاگیا ۔
 

Advertisement