میلبورن: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں حکام نے ملنے والے جو نامی کبوتر کوبائیوسکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مار ڈالنے کا حکم دے دیا تاہم بعد ازاں فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق جونامی کبوتر 26دسمبر 2020کو میلبورن کے ایک مکان کے باغیچے سے ملاتھا جس کے پیر پر ایک پرچی لگی ہوئی تھی۔جس سے پتہ چلا کہ یہ امریکی ریاست اوریگون سے 2ماہ کا سفر کرکے وہاں پہنچاہے ۔ آسٹریلوی حکام نے اسے بائیو سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مار ڈالنے کا حکم دیا۔
ایک امریکی تنظیم کے موقف کے مطابق یہ پرچی جعلی ہے۔ ان نئے شواہد کی بنیاد پر اب کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہےاور کبوترکا موت کا فیصلہ موخر کردیاگیاہے ۔