لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ڈرائیونگ کرنے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے ڈرائیونگ نالج ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ہی انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
برطانیہ میں ڈرائیونگ کرنے کے خواہشمند شخص کو اس شوق کو پورا کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑے اور بالآخر 157 مرتبہ ناکام ہونے کے بعد وہ اس ٹیسٹ میں پاس ہو گیا۔
برطانوی ڈرائیونگ اینڈ وہیکل اسٹینڈرز ایجنسی (ڈی وی ایس اے) کے مطابق ایک برطانوی شہری نے متعدد بار ڈرائیونگ نالج ٹیسٹ میں ناکام ہو کر ایک انوکھا ہی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری ڈرائیونگ کے نظریاتی ٹیسٹ میں 157 مرتبہ ناکام ہوا اور اس پورے عمل میں اس کے 43 ہزار برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔
متعدد خبر رساں اداروں کی جانب سے اس برطانوی شہری کو دنیا کا بدترین ڈرائیور کے خطاب سے نوازا جا رہا ہے جب کہ دیگر لوگوں کی جانب سے اسے استقامت کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔