مصر میں فرعون دور کے پتھر کا تابوت اور قدیم خزانہ دریافت

Published On 18 January,2021 01:07 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے فرعون کے وقت کا ایک قدیم خزانہ اور پتھر کا تابوت دریافت کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ قاہرہ کے قریب واقع ثقرہ سے دریافت کیاگیا،یہ تابوت پانچ ہزار سال پراناہے ، چھ سے زیادہ آثار قدیمہ کے مقامات اس خزانے پر کھوج لئے گئے ہیں۔

مصری آثار قدیمہ کے ماہرین نے پتھر کا تابوت ، تاتی کی اہلیہ ملکہ نیرت کا مقبرہ ، متعدد کتابیں ، ماسک ، لکڑی کی کشتیاں اور قدیم مصری مردوں کے کھلونے دریافت کیے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ ایک انوکھی اور نئی دریافت ہے ۔
 

Advertisement