لاہور:(روزنامہ دنیا) جانوروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ ہاتھی کے مقابلے جربوا چوہے کوزیادہ بڑے کانوں والا جانور قرار دیاجا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جانوروں میں افریقی ہاتھیوں کے کان سب سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں تاہم جانوروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہاتھی کے علاوہ ایک اور جانور ہے جس کے قدرتی طور پر بڑے کان ہوتے ہیں۔ جنگلی چوہا ’’جربوا‘‘ کرہ ارض کا وہ دوسرا جانور ہے جس کے چہرہ اگر چار انچ کا ہوا تو اُس کے کان ڈیڑھ سے دو انچ کے قریب ہوتے ہیں۔
اس کے کانوں کی لمبائی اُس کے جسم کے حساب سے 40سے 50 فیصد تک ہوتی ہے جبکہ ہاتھیوں کے کان اُن کے جسم کے حساب سے 17 فیصد لمبے ہوتے ہیں، اسی بنیاد پر جربوا کو ہاتھی سے بڑے کانوں والا جانور قرار دیا جاسکتا ہے ۔