39 نواسے نواسیوں کے نانا نے پانچویں شادی رچا لی

Published On 05 March,2021 10:47 pm

گوجرانوالا : (دنیا نیوز) گوجرانوالا میں انوکھی شادی، 39 نواسے نواسیوں کے نانا نے پانچویں شادی رچا لی، ایک طرف پانچویں شادی کی دعوت ولیمہ تو دوسری طرف اسی تقریب میں پانچویں شادی کے بندھن میں بندھنے والے باپ نے اپنی دو بیٹوں کو رخصت بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی ہال کے گیٹ پر سج دہج کر اپنی نئی نویلی دلہن اور اپنے 39نواسے نواسی کے ساتھ بارات کے استقبال میں مصروف چودھری شوکت منیر خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے جہاں وہ نئے جیون ساتھی کے ساتھ اپنی آخری دو بیٹوں کی رخصتی میں مصروف ہیں تو وہیں نئی شادی کی مبارک بادیں لے رہا ہے۔

55سال کی عمر میں 5 شادیاں رچانے والے شوکت منیرکی دس بیٹاں اور ایک بیٹا ہے جن میں 8بیٹیوں اور ایک بیٹے کو شادیوں کے بعد شوکت منیر کے 39نواسے نواسیاں اور ایک پوتا بھی ہے چوتھی بیوی کی طبی موت کے بعد اخری دونوں بیٹیوں نے خواہش کی کہ وہ اپنے باپ کی شادی کے بعد ہی اپنے پیا گھر جائیں گی۔

پانچویں شادی رچانے والے شوکت منیر کی دعوت ولیمہ میں آنے والے مہمانوں نے باپ کی شادی کے بعد اپنی رخصتی کی خواہش کو سراہا بھی اور نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement