57 سالہ امریکی خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Published On 29 March,2021 06:30 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خاتون نے 57 سالہ خاتون کی عمر میں دوسرے بچے کو جنم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نیو ہیمپشائر کی رہنے والی باربرا ہیگنس نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے ۔5 سال پہلے باربرا اپنی اکلوتی بیٹی مالی کو کھو چکی ہیں ۔ اسکی موت کے بعد باربرا ہمیشہ اپنا ایک بچہ چاہتی تھیں اور 20 مارچ 2021 کو آخر کار ان کی سونی گود پھر سے آباد ہوگئی۔

باربرا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے خواب آنے لگے تھے کہ میں ایک بچہ پیدا کرنا چاہتی ہوں ، اتنی عمر میں یہ تھوڑا پاگل پن ہے اور پھر خیال آیا ٹھیک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دادی نے اپنی پوتی کو ’جنم‘ دیدیا

باربرا نے 57 سال کی عمر میں ماں بننے کیلئے شوہر کینی بانہاف کے ساتھ آئی وی ایف علاج کا سہارا لیا اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی رہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ ماں بننے سے ٹھیک ایک دن پہلے باربرا اپنے شوہر بانہاف کے ساتھ جم میں پسینہ بہا رہی تھیں۔ ان کے بیٹے کا نام جیک ہے ، جس کو وہ تصویر میں سینے سے لگائے نظر آرہی ہیں ۔ باربرا کے چہرے کی خوشی قابل دید ہے ۔

باربرا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے خواب کے ساتھ اتنی وابستہ ہوچکی تھی کہ کسی بھی حالت میں اس کو سچ کرنا چاہتی تھی اور میں نے ذہن میں بیٹھا لیا تھا کہ مجھے ایک بچہ چاہئے ۔ میرا خواب سچ ہوگیا اور 65 سالہ میرے شوہر بھی کافی خوش ہیں۔

کینی بانہاف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف عمر بلکہ سماجی برائیوں کو بھی ہرادیا ہے۔ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے، جس نے اپنی سوچ اور خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ حالانکہ وہ مستقبل کیلئے تھوڑی فکرمند ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ باربرا سے پہلے بھی ایک خاتون بچہ پیدا کرنے میں عمر کو مات دے چکی ہیں۔ اس خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈس میں درج ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق ماریا ڈیل کارمین بوساڈا لارا بچہ کو جنم دینے والی سب سے عمر دراز خاتون ہیں ۔ اسپینش خاتون 66 سال کی تھیں جب انہوں نے 2006 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا ۔