2 ماہ کا بچہ چاند کی پانچ ہزار گز زمین کا مالک بن گیا

Published On 27 March,2021 03:43 pm

گاندھی نگر: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری نے دو ماہ کے بیٹے کو انمول تحفہ دینے کیلئے چاند کی ایک ایکڑ زمین خرید لی۔

ضلع سورت کے علاقے سرتھانہ سے تعلق رکھنے والے وجے کتھوریا نے اپنے دو ماہ کے بیٹے نتیہ کو ایک انمول تحفہ دینے کیلئے نہ صرف چاند پر زمین خریدی بلکہ یہ اُس کے نام بھی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وجے کا شمار گجرات کے بڑے تاجروں میں ہوتا ہے ، انہوں نے چاند پر زمین خریدنے کیلئے نیویارک انٹرنیشنل لونرلینڈ رجسٹری کمپنی کو بذریعہ ای میل درخواست بھیجی تھی، جسے عالمی ادارے نے منظور کرکے کارروائی مکمل کرلی ہے۔

کمپنی کی جانب سے انہیں زمین خریدنے سے متعلق تمام کاغذات بھیج دئیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے کتھوریا چاند پر زمین خریدنے والے دنیا کے پہلے تاجر اور اُن کا بیٹا کم عمر ترین مالک بن گیا ہے۔
 

Advertisement