تقریری مباحثوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کرے گا

Published On 26 March,2021 11:12 am

سلیکان ویلی:(روزنامہ دنیا) آئی بی ایم میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ‘‘پراجیکٹ ڈیبیٹر’’ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کرلیا ہے جو انسان سے تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ اب تک کے تجربات میں یہ تقریری مقابلوں میں یہ کسی ماہر انسانی مقرر کو شکست تو نہیں دے سکا ہے لیکن اسے بنانے والوں کو امید ہے کہ کچھ عرصے کی مسلسل تربیت کے بعد ایسا بھی ممکن ہوجائے گا۔ تحقیقی مجلّے ‘‘نیچر’’ کے حالیہ شمارے میں شائع مقالے کے مطابق، پراجیکٹ ڈیبیٹر کو 40 کروڑ خبروں کے ذریعے تربیت دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ یہ 100 مختلف موضوعات پر انسان سے بحث یا تقریری مقابلہ کرسکتا ہے ۔

اگرچہ ‘‘پراجیکٹ ڈیبیٹر’’ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر کا مقابلہ کرسکے لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد نے اس کی کارکردگی کو ‘‘خاصی مناسب’’ قرار دیا ہے ۔
 

Advertisement