بنکاک:(روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا برآمد ہواجبکہ اندر 28 انڈے بھی موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی صوبے نونگ کھائی سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ بزرگ کو مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔ ڈاکٹرز نے اُس کے چند ضروری ٹیسٹ کئے اور نمونے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا۔ جب رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کئی فٹ لمبا کیڑا اور 28 انڈے موجود ہیں۔
ڈاکٹرز نے رپورٹس دیکھنے کے بعد مریض کو مخصوص ادویات دیں جس کے اگلے روز اُس کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا باہر نکلا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض نے کیڑے زدہ گوشت کھایا تھا جس کے اندر ٹیپ وارم کے انڈے موجود تھے ، اسی وجہ سے اُس کے پیٹ میں ایک انڈہ نشو و نما کے بعد پھٹا اور پھر کیڑے کی پیدائش ہوئی جس نے پیٹ میں طویل عرصہ گزارا۔