ایمسٹرڈیم : (ویب ڈیسک) ہالینڈ سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں پر ایک لائبریری سے لی گئی کتاب بالآخر 40 برس بعد واپس پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ لائبریری سے لی گئی کتاب کے کارڈ پر جاری ہونے کی تاریخ فروری 1981 درج ہے اور کتاب کو اسی برس یعنی مارچ 1981 میں واپس کیا جانا تھا لیکن کتاب 40 برس بعد لائبریری پہنچی۔
لائبریری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق بعض اوقات آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہو پاتا، کتاب کی جاری کی گئی تاریخ کو پڑھ کر نظر انداز کر دینا خاصا مشکل تھا۔
لائبریری حکام کے مطابق جب انہوں نے کتاب کی جاری تاریخ دیکھی تو ان کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان چار دہائیوں کے دوران کتاب کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن لائبریری کارڈ پر موجود غلط پتے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔