گمشدہ برِاعظم زی لینڈیا کی پوشیدہ حدود ظاہر ہوگئیں

Published On 27 March,2021 10:18 am

کوئنز لینڈ: (روزنامہ دنیا) سمندر کی گہرائی میں زمینی حدود کی نقشہ سازی کے دوران بعد غرقاب شدہ براعظم 'زی لینڈیا' کے مزید حدود کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ جنوبی بحرالکاہل میں نیو کیلیڈونیا کورال ریف اور ایک بہت بڑے ارضی ٹکڑے پر مشتمل ہے۔

خیال ہے کہ یہ سات کروڑ نوے لاکھ برس سے لے کر آٹھ کروڑ تیس لاکھ برس قبل تمام برِاعظموں کے مجموعے گونڈوانا سے الگ ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے مسلسل 28 روز تک زیرِ آب گاڑی میں اس کا نقشہ بنایا ہے جو جو لگ بھگ 37000 مربع کلومیٹر ہے۔ تاہم مقناطیسی اور بصری تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس کے خدوخال بہت پیچیدہ ہیں اور شاید یہاں مزید خورد براعظم بھی دفن ہوسکتے ہیں۔

یہ سب گونڈوانا سے ہی ٹوٹ کر الگ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گونڈوانا جنوبی امریکہ، افریقہ، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، زیلینڈیا، عرب اور برصغیر پر مشتمل تھا۔
 

Advertisement