اژدھا گھر میں گھس آیا، خاتون نے کیا کیا، ویڈیو وائرل

Published On 27 March,2021 09:59 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں خاتون اس وقت ششدر رہ گئیں جب انہوں نے اپنے گھر کی بالکونی میں دیوقامت اژدھے کو رینگتے ہوئے دیکھا، خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں تقریباً 3 میٹر سے بھی لمبا سانپ ایک گھر میں گھس آیا جس پر خاتون نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو اطلاع دی۔ سٹروٹ نامی سانپوں کے ماہر نے اسے قابو کر کے جنگل میں آزاد کر دیا۔ اس دوران سٹروٹ نے بھی انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔

سانپوں کے ماہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اژدھے کو قابو میں کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ سٹروٹ نے بتایا کہ سانپ نے تھوڑی دیر قبل ہی کچھ نگلا جس کے باعث اس کا پیٹ پھولا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اژدھے نے اتنی غذا نگل لی ہے کہ اب وہ 6 ماہ تک کچھ کھائے بغیر بھی رہ سکتا ہے۔