وارسا:(روزنامہ دنیا) پولینڈ کی حکومت نے سرکاری سروس میں رہنے والے گھوڑوں اور کتوں کو پنشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور انہیں دشوار گزار راستوں سے گزارنے والے گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے خرچے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے پنشن دینے کی اپیل کی تھی۔