عمان:(روزنامہ دنیا) اردن میں شوہر نے بیوی کے تیسری بار کورونا میں مبتلا ہونے پر طلاق دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیے ایک سزا کے طور پر کیا جو اپنی لاپروائی کے باعث چند ماہ کے دوران تین بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔
شوہرنے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہوجاتی تھی، اس نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔شوہر کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپروائی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔