لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں کی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ طویل عرصہ قبل کرہ ارض پر ایسے جاندار بھی تھے جو اپنی ٹانگوں سے سانس لینے کا کام انجام دیتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ کروڑوں سال قبل سمندروں میں عام پائے جانے والے جانور ’’ٹرائیلوبائٹس‘‘اپنی ٹانگوں سے آکسیجن جذب کرتے تھےیعنی سانس لیتے تھے ۔آج سے تقریباً 57 کروڑ سال پہلے ظہور پذیر ہونے والے یہ جانور ایک لمبے عرصے تک سمندروں میں حکمران رہے اور لگ بھگ 27 کروڑ سال پہلے معدوم ہو گئے۔
ٹرائیلوبائٹس نہ صرف اپنی اقسام بلکہ تعداد کے اعتبار سے بھی اتنے زیادہ تھے کہ آج بھی رکازی ریکارڈ میں سب سے زیادہ ان ہی کی باقیات ملتی ہیں جن میں سے اکثر انتہائی محفوظ اور مکمل حالت میں ہیں۔