نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، میسور سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون نے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ خاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں اور فیصلہ کیاکہ وہ اپنی زندگی مزید تنہا نہیں گزاریں گی اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش کریں گی جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہ سکے۔
خاتون نے براہمن شوہر کی تلاش کے لیے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس پر جلد ہی خاتون کو 69 سالہ شخص کی جانب سے جواب مل گیا جو حال ہی میں بحیثیت انجینئر ریٹائرڈ ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق والدین کی وفات کے بعد خاتون نے ایک بار پھر شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس پر ان کے لیے 69 سالہ شخص نے فوری رشتہ بھیج دیا۔