دنیا کا سب سے لمبا خرگوش چوری، تلاش پرانعام مقرر

Published On 14 April,2021 10:47 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ سے چار فٹ لمبا خرگوش لاپتہ ہوگیاہے اور اس کی تلاش جاری ہے، خرگوش کی مالکہ نے ڈھونڈ کر لانے والے کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق خرگوش کی مالکن نے اعلان کیا کہ ان کے چوری یا لاپتہ ہونے والے خرگوش کو واپس لانے والے شخص کو انعام کے طور پر ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ دئیے جائیں گے ۔2010 میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس چار فٹ اور دو انچ لمبے خرگوش کو دنیا کا سب سے لمبا خرگوش قرار دیا تھا۔

دلچسپ بات ہے یہ ہے کہ اپریل 2017 میں اس خرگوش کی شادی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ دنیا کے سب سے لمبے خرگوش کی تلاش پرانعامی رقم رکھے جانے سے سوشل میڈیا صارفین بھی ایکٹو ہوگئے ہیں۔
 

Advertisement