بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں اونٹوں کی نقل وحرکت کیلئے ٹریفک سگنل نصب کر دئیے گئے ہیں جن کا مقصد شہریوں کو خبردار کرنا بھی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ سپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کیلئے ٹریفک لائٹس نصب کی گئی ہیں ۔ اس سگنل پر بھی دیگر ٹریفک اشاروں کی طرح سبز بتی روشن ہونے پر اونٹ سفر جاری رکھیں گے جبکہ سرخ بتی پر روک لئے جائیں گے۔
ٹریفک لائٹس نصب کرنے کا مقصد اونٹوں کو ٹکراؤ سے بچا نے کیلئے علاوہ شہریوں کو خبردار کرنابھی ہے ۔سوشل میڈیا پر اونٹوں کیلئے سگنل نصب کرنے کی خبر نے ہلچل مچادی ہے اور صارفین کے تبصرے رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔ایک صارف نے کہا کہ اب انسان اور جانورمیں قوانین کی پابندی کا مقابلہ ہوگا۔