دبئی 2023 میں روبوٹ ٹیکسیاں متعارف کرائے گا

Published On 16 April,2021 10:37 am

دبئی سٹی:(روزنامہ دنای) دبئی کے فرماں رواں شیخ ہمدان بن محمد نے باضابطہ اعلان کیا کہ 2023 سے دبئی میں روبوٹ ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خودکار ٹیکسیاں کروز نامی کمپنی تیار کرے گی جس کی پشت پر ہونڈا اور جنرل موٹر جیسے ادارے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ دوسال کے دوران دبئی کی سڑکوں پر اولین خودکار ٹیکسیاں دوڑیں گی۔ اگرچہ اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن واضح طور 2023 میں اس کا آغاز ہوگا۔کروز کمپنی نے پہلی مرتبہ 2019 میں روبوٹ ٹیکسیاں پیش کی تھیں۔ لیکن شاید یہ شیوی بولٹ برقی گاڑیوں کو دبئی میں نہ لائے جو فی الوقت سان فرانسسکو میں آزمائش سے گزررہی ہیں۔

یہ ایک طرح کی ٹیکسی سروس ہوگی جس میں سواریاں کسی شٹل گاڑی کی طرح بیٹھ سکیں گے ۔ ہر کار میں سٹیئرنگ نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پیڈل ملے گا۔ تاہم کروز کمپنی نے کہا کہ 2030 تک ایسی 4000 ٹیکسیاں دبئی میں دوڑ رہی ہوں گی۔