جنوبی افریقہ کے ساحل پر بھوکی وہیل کا کشتی پر حملہ

Published On 15 April,2021 08:22 am

کیپ ٹاؤن: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ کے ساحل پر کشتی کی سیر کرنے والی فیملی اس وقت اچانک حادثے کا شکار ہوگئی جب دیو قامت بھوکی وہیل مچھلی نے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے نے مارینوکے رونگھٹے کھڑے کردئیے، اکاون سالہ مارینو اپنے اہلخانہ کے ساتھ سمندر میں خوراک ڈال رہا تھا کہ ایک وہیل نے ان کی کشتی پر چھلانگ لگاتے ہوئے مارینو کے ہاتھ سے خوراک لینے کی کوشش کی، مارینو کے مطابق مچھلی کی ٹکر اتنی زور دار تھی کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہرے سمندر میں جاگرا۔

اہل خانہ کے مطابق یہ سب یکدم ہوا، جس کی ہرگز توقع نہ تھی۔مارینو کے سمندر میں گرنے کے باعث ہم اس کی مدد کرنے میں ناکام رہے ، تاہم خوش قسمتی یہ تھی کہ قریب ہی ایک کشتی نے مارینو کو وہیل کے حملے سے قبل ہی اسے ریسکیو کرلیا اور اسے گہرے پانی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ کشتی کے مالک کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے مچھلی نے درمیان میں ٹکر نہیں ماری ورنہ ہم سب سمندر میں گر چکے ہوتے ۔
 

Advertisement