چہرہ خوفناک بناکر شکار سے بچنے والا کیڑا ’’کیٹر پلر‘‘

Published On 14 April,2021 11:51 am

لندن:(روزنامہ دنیا) کئی کیڑے ، پتنگے اور جاندار خود کوخطرے سے بچانے کیلئے طرح طرح کے حربے اختیار کرتے ہیں تاہم کیٹر پلر کا ہتھیار اپنے چہرے کوخوفناک بنانا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹرپِلر(ایک قسم کا پتنگا جوموتھ بھی کہلاتاہے )کسی شکاری کو دیکھ کر اپنا جسم سکیڑلیتا ہے اور چہرے کو بڑا کرلیتا ہے ، اس طرح سے اس کی آنکھیں بڑی اور واضح دکھائی دیتی ہیں اور چہرے کے نقوش بڑے دانتوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں اوروہ خوفناک نظر آنے لگتاہے ۔

برطانیہ، کوئنزلینڈ اور نیوگنی میں پایا جانیوالایہ کیڑا گلے سڑے پھلوں کو کھاتا ہے اور اس کے پر کے نیچے گلابی دھاریاں ہوتی ہیں،اس کیڑے کو بڑے سر والا کیٹرپِلر بھی کہا جاتا ہے ۔
 

Advertisement