خطرناک پہاڑی پر بیٹھ کر کرکٹ میچ دیکھنے کا انوکھا انداز

Published On 18 April,2021 08:37 pm

لندن: (نیٹ نیوز) برطانیہ میں ہونے والے انگلش کرکٹ سیزن کے دوران خاتون مداح نے میچ دیکھنے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا۔

وزڈن فوٹو گرافی کے سالانہ مقابلے کے دوران ایک بلند وبالا پہاڑی پر بیٹھ کر میچ کا نظارہ کرنیوالی ایک لڑکی کی تصویر سامنے آئی ہے، جو خطرناک پہاڑی سے کرکٹ کا لطف اٹھا رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ یہ سالانہ تصویری مقابلے کے دو رنر اپس میں سے ایک کی کھینچی گئی تصویر ہے۔

وزڈن کرکٹ کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ یہ انوکھی تصویر جیڈ لیسسٹر نے شمالی ڈیون میں بنائی تاہم ججز نے اسے پہلے انعام کے قابل نہیں سمجھا۔
 

Advertisement