تائیوان میں بڑی جسامت والے کنکھجورے کی نئی قسم دریافت

Published On 19 April,2021 10:59 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) کیڑے مکوڑوں کے جاپانی ماہرین نے اوکیناوا اور تائیوان کے جنگلات میں بڑی جسامت والے کنکھجورے کی ایک نئی قسم دریافت کی ہےجو پانی کے علاوہ خشکی پر بھی رہ سکتی ہے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا شمار ‘‘جل تھلیوں’’ قسم کے جانوروں میں ہوتا ہے۔ یہ دریافت ٹوکیو یونیورسٹی اور ہوسی یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی ہے ۔اس کا سائنسی نام Scolopendra alcyona ہے جس سے ظاہر ہے کہ اس کا تعلق بڑی جسامت والے کنکھجوروں کی جنس ‘‘ سکولوپینڈرا’’ سے ہے جبکہ اس کی نوع ‘‘ایلسایونا’’ ہے ۔

گزشتہ 143 سال میں یہ جاپان سے دریافت ہونے والا پہلا نیا کنکھجورا بھی ہے جس کی لمبائی 200 ملی میٹر اور موٹائی 20 ملی میٹر جتنی ہے ۔ اسے جاپان میں ‘‘رایوکو’’ جزائر میں واقع جنگلات سے دریافت کیا گیا ہے ۔ دریافت کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ‘‘زُوٹیکسا’’ کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
 

Advertisement