سمارٹ فون چھیننے پر بچہ باپ کی شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

Published On 28 July,2021 11:19 am

شنگھائی:(روزنامہ دنیا) مشرقی چین کے صوبے انشوئی میں مانشان شہر کے ایک 14 سالہ بچے نے اپنے باپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بچوں سے مشقت لینے کے قوانین کی خلاف کرتے ہوئے اس سے گھر کے کام کروا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچہ ہر وقت اپنے سمارٹ فون میں مگن رہتا تھا جس کی وجہ سے نہ تو گھر کے کسی کام میں ہاتھ بٹاتا اور نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دیتا تھا۔جب یہ لڑکا اپنے بڑوں کے سمجھانے پر بھی باز نہ آیا تو اس کے والد نے حکم دیا کہ وہ اپنا سمارٹ فون ایک طرف رکھ دے اور گھر کے کاموں میں مدد کرے۔

اس حکم پر لڑکے کو اتنا شدید غصہ آیا کہ وہ باپ سے نظر بچا کر قریبی پولیس سٹیشن پہنچ گیا اور وہاں جاکر اپنے ہی والد کے خلاف ‘‘بچے سے غیر قانونی اور جبری مشقت’’ لینے کی شکایت کردی۔ چائنیز سوشل میڈیا پر مزید واقعہ تو بیان نہیں کیا گیا لیکن عوامی اکثریت نے والدین پر اعتراض کیا کہ انہیں بچے کے بگڑنے سے پہلے ہی اسے سمجھانا چاہیے تھا۔
 

Advertisement