کیڑے مکوڑے کھانے والا گوشت خور جعلی جنتی پودا

Published On 12 August,2021 12:54 pm

وینکوور:(روزنامہ دنیا) کینیڈین سائنسدانوں نے شمالی امریکا کے ایک خوبصورت پودے کے بارے میں دریافت کیا ہےکہ یہ گوشت خور بھی ہےاور کیڑے مکوڑے کھا کر اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسی زبان میں ٹرائی اینتھا آکسی ڈینٹالس (Triantha occidentalis) کہلانے والے اس پودے کو دنیا بھر میں جعلی جنتی پودا (false asphodel) بھی کہا جاتا ہے ، اس کے پھول سفید اور شوخ زرد رنگ کے ہوتے ہیں جو بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

سائنسی لٹریچر میں اس کا اوّلین حوالہ 1879 میں دیا گیا لیکن اب تک اسے ایک خوبصورت لیکن عام سا پودا ہی سمجھا جاتا تھا۔برطانیہ میں فطری تاریخ کے عجائب گھر (نیچرل ہسٹری میوزیم) کے مطابق اب تک دنیا بھر میں گوشت خور پودوں کی صرف 630 انواع ہی دریافت ہوئی ہیں۔


 

Advertisement