ولنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی کمپنی نے نوعیت کی منفرد چارپائی کو فروخت کیلئے پیش کردیا، چارپائی کی قیمت اتنی مقرر کی گئی ہے کہ صارفین دنگ رہ جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی کمپنی نے روایتی چارپائی تیار کی جسے ‘ونٹیج انڈین ڈے بیڈ’ کا نام دیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ منفرد چار پائی ہے، ونٹیج انڈین ڈے بیڈ کی قیمت 800 کیوی ڈالر (90ہزار روپے سے زائد) مقرر کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ قیمت سیل پر دی گئی ہے جبکہ اس کی اصل قیمت 1200 کیوی ڈالر یعنی 1 لاکھ 21 ہزار روپے تھی۔
چارپائی برصغیر پاک و ہند میں ایک عام گھریلو فرنیچر ہے اور تقریباً ہر گھر میں ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے، اور کمپنی نے یہ فروخت کےلیے پیش کردہ چارپائی بھی بھارت سے حاصل کی ہے۔