منی سوٹا:(روزنامہ دنیا) امریکی ریاست میں ان دنوں شہری پرندوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں جنہیں بیریوں کا رس خمار آلود کر رہا ہے اور وہ اپنا ہوش کھو کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سمیت مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پرندے کبھی گھر وں میں داخل ہوجاتے ہیں تو کبھی سڑک کے درمیان میں بیٹھ کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں۔ ماہرین نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے سے چند اہم شواہد حاصل کئے ، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اطراف میں موجود ‘گلبرٹ’ بیریوں کے ایسے درخت ہیں، جن کے پھلوں کا رس پرندوں کو خمار میں مبتلا کررہا ہے ، یعنی وہ شراب کے نشے میں دھت ہوجاتے اور پھر اپنے حواس کھو دیتے ہیں۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جس طرح عمررسیدہ افراد کے مقابلے میں کم عمر افراد نشے کی حالت میں زیادہ بہک جاتے ہیں اسی طرح کم عمر پرندے بھی اپنا ہوش کھو دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیریوں کے رس میں ایتھانول بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو پرندوں کے جسم میں جاکر انہیں خمار آلود کررہا ہے ۔