ماہانہ 1000 ڈالر کمانے والا ایک سالہ انفلوئنسر بچہ

ماہانہ 1000 ڈالر کمانے والا ایک سالہ انفلوئنسر بچہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام برِگس ڈیرنگٹن ہے جو اب یلو سٹون پارک کے بھیڑیے دیکھ چکا ہے اور الاسکا کے بھورے ریچھوں کے مسکن تک بھی ہو آیا ہے۔ یہاں تک کہ یوٹاہ کی پتھریلی قوس اور کیلیفورنیا کے ساحلوں کی سیربھی کی ہے۔بچے کی والدہ جیس کہتی ہیں کہ 14 اکتوبر 2020 میں جنم لینے والا برگس اب شاید دنیا کا سب سے کم عمر سفری انفلوئنسر ہے۔

اب یہ حال ہے کہ اسے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔ جب برگس کی تصاویر کو غیرمعمولی طور پر پسند کیا جانے لگا تو اس کا الگ سے اکاؤنٹ بنادیا گیا۔ کئی اداروں نے بچے کوپورے سال کے وائپس اور ڈائپرز مفت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ اب ماں اور بیٹے کے مشترکہ اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو پانچ لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔