تین گھنٹے ایک منٹ تک برف میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ

تین گھنٹے ایک منٹ تک برف میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلران نے یہ کارنامہ لیتھوینیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔یہ منظر دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے ۔اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔

تصدیق تک برف میں سب سے زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ کے پاس رہے گا جنہوں نے دسمبر 2020 میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر یہ ورلڈریکارڈ قائم کیا تھا۔