خاتون 65 روز کوما میں رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی

Published On 05 January,2022 08:39 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں پر ایک کورونا کی مریضہ خاتون 65 روز کوما میں رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینڈریا آریگا بورجیس کورونا ویکسینیشن کے خلاف تھیں اور ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے گزشتہ سال مئی میں مہلک وباء کا نشانہ بن گئی تھیں۔

نئی زندگی ملنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں رہنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلک وباء سے بچنے کے لیے کورونا ویکسین لگوائیں۔

اینڈریا کا کہنا تھا کہ وہ صحت مند ہیں، دل یا پھیپھڑوں کی کوئی تکلیف نہیں تھی تاہم ساڑھے 4 ماہ ہسپتال میں گزارے اور 65 دن تک کوما میں رہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے میرے بچنے کے امکانات صرف 5 فیصد تھے لیکن میں ٹھیک ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کا وزن 35 پاؤنڈ تھا، وہ چل نہیں سکتی تھی اور وہیل چیئر پر گھر آئی تھیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
 

Advertisement