زیر سمندر مچھلیوں کی کالونی دریافت، کروڑوں گھر موجود

Published On 16 January,2022 10:43 am

انٹارکٹیکا: (روزنامہ دنیا) برفانی براعظم انٹارکٹکا کے سمندر میں مچھلیوں کے کروڑوں گھروں پر مشتمل کالونی دریافت ہوئی ہے، اس کالونی میں مچھلیوں کے تقریبا 6 کروڑ گھر یا گھونسلے موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بحری حیاتیات کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ماہرین کو سمندری فرش پر آئس فش نامی مچھلیوں کی بڑی آبادی ملی ہے۔ سائنس دان برف توڑ جہاز میں سوار ہو کر سمندر سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جدید ترین اور حساس کیمرے سے ان مچھلیوں کو دیکھا۔

ماہرین کی ٹیم جرمن آئس بریکر نامی جہاز پر سوار تھی ، اس دوران ایک پی ایچ ڈی کے طالب علم نے سمندر پر مچھلیوں کے غول کا مشاہدہ کیا۔ لیلیان نے جدید ترین کیمرے سے مچھلیوں کے کروڑوں گھروں کو دیکھا۔ یہ کالونی 240 مربع کلو میٹر وسیع تھی جبکہ ہر 25 سینٹی میٹر پر ایک مچھلی کا گھر تھا۔
 

Advertisement