نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایک جرمن مصور اور مجسمہ ساز نے نیو یارک کے سنٹرل پارک میں خالص سونے کا ایک بڑا اور وزنی چوکور ٹکڑا کھلے عام رکھ دیا ہے جس کی مالیت 11.7 ملین ڈالر(2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے سے بنا یہ مکعب ٹکڑا 410 پونڈ وزنی ہے جبکہ اس کی نگرانی پر کوئی سکیورٹی گارڈ بھی موجود نہیں۔ اس فن پارے کے تخلیق کار نکلاس کاستیلو نے اسے "زمین کی بنیاد" کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ سونے کا ٹکڑا دراصل قدیم اور جدید زمانوں میں مکالمے کو ظاہر کر تا ہے۔
اس بارے میں کاستیلو کا کہنا ہے کہ اول تو یہ ٹکڑا اتنا بھاری ہے کہ اسے اٹھانا آسان کام نہیں جبکہ سنٹرل پارک میں عمومی حفاظتی انتظامات کے علاوہ بھی انہوں نے ذاتی طور پر سکیورٹی کا انتظام کر رکھا ہے۔