نیویارک: (روزنامہ دنیا) مچھروں سے بچنے کا راز انسان کے کپڑوں اور جلد میں چھپا ہوتا ہے، یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھروں کی عام اقسام مخصوص رنگوں بشمول سرخ ، نارنجی، سیاہ اور نیلگوں سبز رنگ کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں وہ دیگر رنگ جیسے سبز ، جامنی، نیلے اور سفید کو نظر انداز کرتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پوچھا جائے ہم ایسا کیا کریں کہ مچھر ہم سے دور رہیں تو یاد رکھیں کہ انسان کی سانس، پسینہ، جلد کا درجہ حرارت مچھروں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔