واشنگٹن: (روزنامہ د نیا) امریکی محکمہ دفاع میں اچانک ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی، مرغی پینٹا گان کی سکیورٹی توڑ کر ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ سخت سکیورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی سکیورٹی مرغی نے توڑ دی۔ حساس دفاتر میں اچانک ایک مرغی نظر آئی تو گویا ہلچل مچ گئی، حکام کے نزدیک مرغی کو پکڑنے سے زیادہ یہ سوال اہم تھا کہ آخر مرغی پینٹا گان کے دفاتر میں داخل کیسے ہوئی۔
سکیورٹی کے ذمہ دار خفیہ ایجٹنس کافی دیر مرغی کے پیچھے دوڑیں لگاتے نظرآئے اور بالآخر مرغی کو قابو کر کے جانوروں کے تحفظ کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کو آخری وقت تک پتہ نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگان کے دفاتر میں داخل کیسے ہوئی، حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ مرغی کو پینٹاگان کے کون کون سے حصے سےپکڑاگیا۔