کھیلنے کیلئے دوستوں کی ضرورت باقی نہیں رہی

Published On 31 January,2022 09:02 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے جو انسانوں کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت کے تحت تیار کیا گیا ہے جو بیڈ منٹن کھیل سکتا ہے۔ روبوٹ کے مشینی ہاتھ بیڈ منٹن کا ریکٹ پکڑے مشینی آنکھوں کے ذریعے شٹل کاک کی حرکت کا اندازہ لگا کر شاٹ کھیلتے ہیں جبکہ سنسرز کی مدد سے روبوٹ بیڈ منٹن کورٹ میں حرکت کرتا ہے۔

بیڈمنٹن روبوٹ کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا دوست کھیلنے سے انکار کر رہا ہے تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بیڈ منٹن روبوٹ آپ کے ساتھ وقت بتانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ابھی تک روبوٹ کی کارکردگی سے متعلق کوئی خاص شکایت سامنے نہیں آئی۔
 

Advertisement