قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصری اور جرمن ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے "الاقصر" کے مقام سے ابوالہول جیسے دو مجسمے دریافت کر لئے ہیں جو آج سے تقریبا 3400 سال پہلے بنائے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مجسمے فرعون توتخ آمون (توتن خامن) کے دادا، فرعون آمنہوتپ سوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے تھے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر مجسمہ اپنی تعمیر کے وقت 26 فٹ اونچا رہا ہو گالیکن 1200 قبل مسیح میں مصر کے بھیانک زلزلے اور بعد ازاں ریگستان کی خشک ہواوں اور گردوغبار کے طوفانوں نے انہیں تباہ کر دیا ہے۔
فرعون آمنہوتپ کو دور حکومت 1300 قبل مسیح سے 1353 قبل مسیح رہا۔ اسے قدیم مصر میں امن و خوشحالی کا زمانہ بھی سمجھا جاتا تھا۔ یہ مجسمے بھی شائد آمنہوتپ کو خراج تحسین کیلئے بنائے گئے تھے۔