برطانیہ میں روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل سے فرار ہو گیا

Published On 25 January,2022 09:50 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے علاقے کیمبرج کے ایک ہوٹل میں صفائی کرنے والا روبوٹ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، یہ روبوٹ دراصل ویکیوم کلینر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں خودکار ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کی بجائے باہر نکل گیا، عملے کو 15 منٹ بعد جب ویکیوم کلینر روبوٹ کے غائب ہونے کا پتہ چلا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ جسے بھی ویکیوم کلینر روبوٹ ملے واپس کر جائے کیونکہ وہ مخصوص چارجر سے ہی چارج ہوتا ہے اور دوسروں کیلئے بے کار ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ویکیوم کلینر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آزادی سے لطف اندوز ہو رہا ہو گا۔ اگلے ہی روز روبوٹ ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔
 

Advertisement