نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک تاجر نے قرض دینے سے انکار پر بینک برانچ کو ہی آگ لگا دی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنا چہرہ چھپا کر اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر رات گئے تقریبا 2 بجے کے قریب شیشے کی کھڑکیاں توڑ کر بینک کے اندر پٹرول پھینکا ور آگ لگا دی۔
کرناٹک پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ ملزم کو شناخت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم گجرات سے ویونگ مشینیں خرید کر انہیں ہاویری میں فروخت کرتا تھا اور اس نے کافی خواتین سے رقوم ادھار لے رکھی تھیں۔