اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلابی نمک سے بنی سجاوٹی اشیا دکھنے میں کمال ہیں تو بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ان میں پوشیدہ ہے، اسلام آباد میں پنک سالٹ سے بنی اشیا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
گلابی نمک سے کھانے بنے ذائقہ دار تو اس سے بنی سجاوٹی اشیا بھی دیکھنے میں بے مثال ہیں۔ اسلام آباد کے لگی نمائش میں ہنر مندوں نے خاص مہارت دکھائی، نمک کو ڈھال کر نئے رنگ ڈھنگ کی خوبصورت آرائشی اشیا بنائیں، جگمگاتے برقی قمقموں میں گلابی نمک کی دمک بھی نرالی دکھائی دی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلابی نمک میں ہڈیوں اور سانس کی بیماریوں کے علاج کا راز بھی پوشیدہ ہے۔ گلابی نمک کی کانیں پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پائی جاتی ہیں۔ باقی دنیا اللہ کی اس نعمت سے محروم ہے۔