لندن: (روزنامہ دنیا) سستی اشیا کی دکان سے خریدی گئی سات ڈالر کی کرسی اب 21874 ڈالر یعنی 38 لاکھ 70 ہزار 604 روپے میں نیلام ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لکڑی اور بید سے بنائی گئی کرسی بیسویں صدی کے مشہور فنکار کولومن موسر نے اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی جبکہ برطانوی خاتون نے بے دھیانی میں اسے برطانوی علاقے برائیٹون اینڈہوو سے خریدا تھا اور اس کی نایاب اور تاریخی اشیا خریدنے والی کمپنی کو بھیجیں جس نے اس کی بولی کروائی۔
خریدنے کے شوقین بولی دینے والوں کے مابین مقابلہ ہوا تو قیمت بڑھتے بڑھتے 21 ہزار 874 ڈٓالر تک پہنچ گئی اور خاتون بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بن گئی۔