واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ناکام عاشق حقیقی زندگی کا غصہ ڈیجیٹل گرل فرینڈ پر نکالنے لگے، بعض لوگ تو گالیوں نکالنے تک اتر آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چند ماہ سے ریپلیکا نامی ایپ بہت مشہور ہو رہی ہے جس میں آپ مرد یا عورت کے مجازی ماڈلوں کو دوست بنا کر ان سے بات کر سکتے ہیں مگر لوگ اس ایپ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اب ان کرداروں پر غصہ اتار رہے ہیں بلکہ گالیاں تک دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ایپ کھول کر گھنٹوں اپنی ڈیجیٹل گرل فرینڈ کی بے عزتی کرتے رہتے ہیں۔
ایک اور شخص نے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی بے عزتی کرتے ہیں اور اگلے دن معافی مانگ لیتے ہیں۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کی مجازی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ آپ اپنی پسند کے لحاظ سے خود بنا سکتے ہیں۔