میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین کی ایکوا کلچر کمپنی نے اگلے برس دنیا کا پہلا آکٹوپس فارم بنانے کی تیاریاں تیز کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور آکٹوپس کی فارمنگ سے لوگوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے گا جبکہ کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ اس کے برعکس مالیاتی ماہرین کو اعتراض ہے کہ آکٹوپس فارمنگ سے خطرناک جرثوموں سمیت کئی طرح کی آلودگی بھی پیدا ہو گی جو مزید ماحولیاتی مسائل کی وجہ بنے گی۔
ان کے علاوہ اخلاقیات اور حیاتیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آکٹوپس فارمنگ ایک مہنگا سودا ہونے کے ساتھ قدرتی سمندری ماحول میں آزاد تیرتے پھرنے والے جانوروں کی آزادی چھیننے کے مترادف بھی ہو گی۔ آکٹوپس آزادی پسند سمندری جانور ہے جسے ایکویریم میں قید رکھنے پر شدید غصہ آتا ہے اور اسے قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔