قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں چار ماہ کے بچے کو مختلف علامتوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں الٹرا ساونڈ میں بچے میں 2 کی بجائے 4 گردے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں 4 مہینے کے بچے کو بار بار الٹیاں ، بخار اور انفیکشن ہونے پر ہسپتال لایا گیال۔ ہسپتال میں کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے جن میں مریض بچے کی بیماری کی تشخیص ہو گئی جسے ڈپلیکس کڈنی کہا جاتا ہے۔
اس بچے کے جسم میں پیدائشی طور پر 4 گردے ہیں، ماہر ڈٓاکٹروں کی ٹیم سرجری یا دواوں سے اس مرض کا علاج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔