ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ایک مشہور آتش فشانی چٹان جو قاتل پتھر کے نام سے مشہور ہے اچانک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی، مقامی باشندوں کے خیال کے مطابق چٹان کو عورت کی روح نے دو ٹکڑے کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے اس وقت خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے جب انہیں پتہ چلا کہ مشہور آتش فشانی چٹان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ معاملہ اتنی سنجیدگی اختیار کر گیا کہ مقامی تو مقامی، قومی حکومت بھی ہنگامی اجلاس بلانے پر مجبور ہو گئی۔
اس قاتل پتھر کے ساتھ مختلف توہمات اور کہانیاں وابستہ ہیں، چٹان کے ٹوٹنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکیں تاہم لوگوں میں یہ بات مشہور ہو رہی ہے کہ اس پتھر میں شہنشاہ ٹوبا کے قتل میں شریک عورت تمامو نومائے کی بدروح مقیم تھی جس نے چٹان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔