سڈنی: (روزنامہ دنیا) ایک آسٹریلین کمپنی دنیا کی ایسی پہلی ٹرین تیار کرنے کی خواہش مند ہے جو چلنے کیلئے کشش ثقل کی توانائی استعمال کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ نئی نسل کی ٹیکنالوجی کی بدولت بیٹری پر چلنے والی الیکٹرک ٹرین کو ری چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ اس ٹرین سے نہ صرف 2030 تک کاربن کے اخراج کو صفر پر لانا ممکن ہو گا بلکہ آپریشنل اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
مذکورہ ٹرین کشش ثقل کی توانائی استعمال کر کے بیٹری پاور سسٹم کو چارج کرے گی اور اضافی چارجنگ کی ضرورت ختم کر دے گی۔ کمپنی کی سربراہ الزبتھ گینز کے مطابق ہپ ٹرین دنیا کی بہترین بیٹری الیکٹرک ٹرین ہو گی اور اس کی تیاری میں اس کی تیاری پر 7 کروڑ ڈالرز اخراجات آ سکتے ہیں،۔