لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات دیکھنے، پڑھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جائے، اسی طرح کا ایک واقعہ افریقی ملک کانگو میں پیش آیا جہاں پر 3 جڑواں بہنوں نے بیک وقت ایک ہی شخص سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ لوویزو نے کانگو کے مشرقی حصے میں شادی کی ایک خصوصی تقریب میں 3 بہنوں جن کا نام نادیگے، نتاشا اور نتالی ہے سے بیک وقت شادی رچا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 بہنوں سے شادی کرنے والے لوویزو کا کہنا ہے کہ 3 جڑواں بہنوں کی جانب سے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کو وہ نہیں ٹھکرا سکتے تھے اس لیے تینوں سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا، میرے والدین پریشان تھے کہ میں یہ کیا کررہا ہوں اسی وجہ سے انہوں نے میری شادی میں بھی شرکت نہیں کی، کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے اس لیے مجھے فکر نہیں کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں، میں شادی کرکے خوش ہوں یہ کافی ہے۔
دوسری جانب تین بہنوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سب کچھ شیئر کرتی رہی ہیں اس لیے شوہر کو شیئر کرنا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوویزو کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسے پہلی بار نتالی سے اس کی دو دیگر بہنوں سے ملنے سے پہلے محبت ہوئی تھی۔ تاہم جب نتالی نے اسے اپنی جڑواں بہنوں نادیگے اور نتاشا سے ملوایا تو وہ دونوں اس سے محبت کرنے لگیں۔